• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نمازوں کی قضا مقدم ہے

  • فتوی نمبر: 3-363
  • تاریخ: 10 فروری 2010

استفتاء

کتابچے تقسیم کرنے والے صاحب نے اگلے روز مجھے عربی حدیث مبارکہ  سنا کر تحیتہ المسجد کے نوافل پڑھنے کو بھی کہا تھا، جبکہ میں نے بہار شریعت میں پڑھا تھا کہ جن لوگوں کےذمے کافی مدت کی قضا نمازیں ہوں وہ نوافل نہ پڑھیں بلکہ فضیلت کی راتوں میں بھی ان کے بجائے قضا نمازیں ادا کیا کریں اور میں اسی پر  عمل کرتا ہوں۔ اس بارے میں بھی آپکی  رہنمائی درکار ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قضا نمازوں کو پورا کرنا اہم اور  مقدم ہے۔ اگر کسی کو نفل پڑھنے کو دل چاہے  اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ قضا نمازیں بھی پوری کر لے گا تو خاص نفل بھی پڑھ سکتا ہے۔

و في الشامية تحت قوله  ( و في الحوائج ) أعم مما قبله أي ما يحتاجه لنفسه من جلب نفع و دفع ضرر و أما النفل فقال في المضمرات الاشتغال بقضاء الفوائت أولى و أهم من النوافل إلا سنن المفروضه و صلوة الضحى و صلویة التسبيح و الصلاة التي رويت فيها الأخبار أي كتحية المسجد و الأربع قبل العصر و الست بعد المغرب. ( 687/1 )۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved