• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نجس شلوار بچوں کو پہنانا

  • فتوی نمبر: 3-208
  • تاریخ: 08 جون 2010

استفتاء

چھوٹے بچے  جنہیں پاکی اور ناپاکی کا پتہ نہیں ہوتا اور اکثر عورتیں اس طرح کرتی ہیں کہ اگر بچے نے شلوار میں پیشاب کر دیا تو وہ اس شلوار کو خشک کر کے دھوئے بغیر دوبارہ بچوں کو پہنا دیتی ہیں۔ تو کیا ایسے کپڑوں کے ساتھ بچوں کو اٹھانا جائز ہے؟ کیا ہمارے کپڑے پاک رہیں گے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ناپاک شلوار خشک ہونے سے پاک تو نہیں ہوئی  لیکن ایسی شلوار سے دوسرے خشک کپڑے ناپاک بھی نہیں ہوتے۔ اس لیے ایسے کپڑوں کے ساتھ بچوں کو اٹھانا جائز بھی ہے اور اس سے آپ کے کپڑے ناپاک بھی نہ ہوں گے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved