• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نکاح کے وقت حضرت خدیجہ کی عمر کے بارے میں تحقیق

استفتاء

مشہور بات  یہی ہے کہ جب آپﷺ کی حضرت خدیجہؓ سے شادی ہوئی تو آپﷺ کی عمر مبارک 25 سال اور حضرت خدیجہؓ کی عمر 40 سال  تھی، ایک جگہ سے تو میں نے 45 بھی سنا ہے ۔کیا اس کے  متعلق کوئی روایت موجود ہے ؟ کوئی حدیث یا ضعیف حدیث؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

40اور 45 دونوں طرح کے اقوال  ملتے ہیں بلکہ ان کے علاوہ اور  بھی اقوال موجود ہیں۔

چنانچہ سبل الہدیٰ والرشاد (2/166)میں ہے:

وقيل: ‌كان ‌عمرها رضي اللَّه تعالى عنها أربعين سنة. وصححه في «الغرر» وقيل خمسا وأربعين وقيل ثلاثين وقيل ثمانية وعشرين

السیرۃ الحلبیہ (1/236) میں ہے:

وتزوجها رسول الله صلى الله عليه وسلم وهى يومئذ بنت اربعين سنة قال وقيل خمس واربعين وقيل ثلاثين وقيل ثمان وعشرين أى وقيل خمس وثلاثين وقيل خمس وعشرين

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved