- فتوی نمبر: 16-60
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث
استفتاء
کیا نومولود بچے کے سر کے بال کٹوانے کے بعد سر پر زعفران لگانا سنت ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بچے کے سر کے بال کٹوانے کے بعد زعفران لگانا سنت سے ثابت ہے
چنانچہ ابوداؤد شریف( 45/2 )میں ہے
حدثني عبد الله بن بريدة قال سمعت ابي بريدة يقول كنا في الجاهليه اذا ولد لاحدنا غلام ذبح شاة ولطخ رأسه بدمها فلما جاء الله بالاسلام كنا نذبح شاة ونحلق رأسه ونلطخه بزعفران
ترجمہ: حضرت بریدہ ؓسے مروی ہے کہ جس وقت ہم لوگوں میں سے کسی کے یہاں دور جاہلیت میں لڑکے کی ولادت ہوتی تو وہ شخص ایک بکری ذبح کرتا تھا اور اس بکری کا خون بچے کے سر پر لگاتا تھا، جب اسلام آیا ہم بکری ذبح کرتے اور بچے کے سر کے بال مونڈھ کر اس پر زعفران لگاتے تھے۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved