• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

این پی ایف کمپنی کا مرغی ذبح کرنے کا طریقہ کار

  • فتوی نمبر: 4-242
  • تاریخ: 29 اکتوبر 2011

استفتاء

عرض ہے کہ میری ایک کمپنی ہے جو ( این پی ایف ) نثار پولٹری فارم کے نام سے ہے۔ ہمارے پاس ذبح کی کوئی مشین نہیں ہے۔ ہم مرغی کو ہاتھ سے ذبح کرتےہیں۔ اور مرغی ذبح کرنے والا مسلمان ہے۔ اور تکبیر یعنی "بسم اللہ اللہ اکبر” پڑھ کر ذبح کرتا ہے۔ ہمارا ذبح خانہ رائے ونڈ میں ہے اور ہم مرغی کا گوشت گلگت سپلائی کرتے ہیں وہاں کے لوگ ہم سے پوچھتے ہیں آپ اپنی ذبح شدہ مرغی سے متعلق کوئی فتویٰ لائیں کہ یہ مرغی اسلامی طریقہ سے ذبح کی گئی ہے اور حلال ہے تاکہ ہمیں اطمینان ہو۔ آپ سے گذارش ہے کہ کیا مذکورہ بالا طریقہ سے ذبح کی ہوئی مرغی شرعا ً حلال ہے ؟ اس میں کوئی شک و شبہ کی بات تو نہیں ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

این پی ایف کمپنی کا جو طریقہ کار سوال میں مذکور ہے ، ہمارے دارالافتاء کے ایک ساتھی مفتی محمد رفیق صاحب اور سنہا کے عہدیدار مفتی**** صاحب نے خود ذبح خانہ جا کر اس کا مشاہدہ کیا تو موافق تحریر پایا۔ وہاں ذبح کرنے کی مشین بھی نہ تھی، اور پَر اتارنے کے لیےپانی کا درجہ حرارت 60c  سے بھی کم تھا۔ جس میں گوشت اور آنتوں پر کچھ اثر نہیں آتا۔ لہذا اس طریقہ سے ذبح کی ہوئی مرغی شرعاً حلال ہے اور اس کا کھانا درست ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved