• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پانچویں اور چھٹے کلمے کی تحقیق

استفتاء

پانچواں کلمہ اور چھٹا کلمہ جو نما ز کی کتابوں میں موجود ہے مثلا

پانچواں کلمہ استغفار :

استغفرالله ربی من کل ذنب اذنبته عمدا او خطاء سرا او علانیة و اتوب الیه من الذنب الذی اعلم ومن الذنب الذی لااعلم انک انت علام الغیوب وستار العیوب وغفار الذنوب ولاحول ولاقوة الابالله العلی العظیم

چھٹا کلمہ رد کفر:

اللهم انی اعوذبک من ان اشرک بک شیأوانا اعلم به واستغفرک لما لا اعلم به تبت عنه وتبرأت من الکفر والشرک والکذب والغیبة والبدعة والنمیمة والفواحش والبهتان والمعاصی کلها واسلمت واقول لااله الله محمد رسول الله ۔

مہربانی فرماکر ان کلموں کے حوالہ جات تحریر فرمادیں کہ ان کے الفاظ کہاں کہاں سے لیے گئےہیں۔دونوں کلموں کے مکمل الفاظ جہاں جہاں سے لیے ہیں ان جگہوں کے حوالےساتھ تحریر کریں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پانچویں اور چھٹے کلمے کے جو الفاظ ذکر کیے گے ہیں وہ مجموعی طور پر کسی ایک حدیث میں مذکور نہیں اہل علم حضرات نے قرآن وحدیث میں استغفار کے فضائل اور کفر وشرک اور معاصی سے توبہ کے فضائل کو سامنے رکھتے ہوئے عوام الناس اور بچوں کےیاد کرنے کے لیے ایک جامع انداز میں ان کو مرتب کیا ہے تاکہ عوام الناس ان کلموں کو پڑھ کربآسانی اپنے گناہوں پر استغفار اور کفر وشرک اور معاصی سے توبہ کرسکیں ۔اگر کوئی شخص احادیث میں منقول الفاظ کو پڑھ کر توبہ واستغفار کرے تو یہ زیادہ افضل ہے لیکن ظاہر ہے کہ یہ ہر آدمی کے بس کی بات نہیں ۔

چنانچہ فتاوی عثمانی(54/1) میں ہے:

اسلام کی بنیاد دراصل ان عقائد پر ہے جو ایمان مفصل میں بیان کیے گئے ہیں لہذا ان عقائد پر ایمان رکھنا تو مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے ۔اسی طرح کلمہ توحید وکلمہ شہادت چونکہ اپنے عقائد کا اجمالی اعلان ہے اس لیے یہ ہر مسلمان کو یاد ہونا چاہیے ،باقی جو کلمات نماز وغیرہ کی کتابوں میں لکھے ہیں انہیں بچوں کی تعلیم کی آسانی کے لیے لکھ دیا گیا ہے ورنہ درحقیقت ان کا وہ مقام نہیں جو کلمہ توحید ،شھادت یا ایمان مفصل کا ہے ۔اگر یہ کلمات کسی کو یاد نہ ہوں تو اس سے ایمان میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا البتہ چونکہ ان کلمات کا پڑھنا بہت موجب اجروثواب ہے اور مسلمانوں کو ان کا ورد رکھنا چاہیے اس لیے بچوں کو یہ کلمات سکھادینے چاہے  ‘‘

نوٹ:ان کلمات میں کوئی لفظ قرآن وحدیث کے مخالف نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved