• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

پھلوں کی بیماریوں کے متعلق حدیث کی تحقیق

استفتاء

ایک حدیث موجودہ حالات کے تناظر میں :

حضرت عثمان بن عبداللہ بن سراقہ ؒ فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر ؓسے پھلوں کی خریدوفروخت کےبارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے پھلوں کی خریدوفروخت سے منع فرمایا جب تک کہ (آفات ،وبائی بیماری )ختم نہ ہوجائے میں نے کہا یہ کب ممکن ہے فرمایا یہاں تک کہ ثریا ستارہ طلوع ہوجائے

اس حدیث کے مطابق ثریا ستارہ طلوع ہونے پر وبائی بیماریاں ختم ہوجاتی ہے۔اورعلم فلکیات کے اعتبار سے ثریا ستارہ 12مئی کو طلوع ہونے والا ہے اللہ تعالی سے امید ہے کہ یہ بیماری بھی ختم ہو جائیگی۔

عن عثمان بن عبدالله بن سراقة قال سالت ابن عمر عن بيع الثمار ؟ فقال نهي رسول الله ﷺ عن بيع الثمار حتي تذهب العاهة قلت ومتي ذاک ؟قال حتي تطلع الثريا(مسند احمد رقم الحديث:5105)

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ حدیث پھلوں کی بیماریوں سے متعلق ہے اسے عمومی بیماریوں پر محمول کرنا حدیث سے ثابت نہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved