• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پیاز کھانے سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق

استفتاء

ایک عورت نبیﷺ کے پاس آئی اور کہا کہ میرے خاوند مجھ سے ملتے ہیں لیکن مجھے خوش نہیں کرپاتے تو نبیﷺ نے فرمایاکہ اپنے خاوند کو دوپہر میں پیاز کھلایا کرو، کچھ دنوں بعد وہی عورت دوبارہ آپ ﷺ کے پاس آئی اور کہا کہ اب میراخاوند ضرورت سے زیادہ تنگ کرتاہے تو آپﷺ نے فرمایا اسے رات کو پیاز کھلاؤ۔

کیا مذکورہ بالا حدیث ثابت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ روایت ہمیں حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ملی،البتہ اس طرح کی ایک روایت ملتی ہے کہ”ایک آدمی نے اولاد کی کمی کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے اسے انڈا اور پیاز کھانے کا حکم دیا "تاہم یہ روایت بھی موضوع(من گھڑت) ہے۔

اللآلی المصنوعہ فی الاحادیث الموضوعہ(198/2ط:دارالکتاب العلمیہ) میں ہے:

حدثنا علي بن محمد بن إبراهيم حدثنا محمد بن يحيى بن ضرار المازني حدثنا أبو الربيع الزهراني حدثنا مفضل بن فضالة عن حماد بن سلمة عن أيوب عن نافع عن ابن عمر قال: جاء رجل إلى النبي فشكى إليه ‌قلة ‌الولد فأمره بأكل البيض والبصل.

قال ابن حبان: موضوع بلا شك

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved