• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پراپرٹی ڈیلر کا کام

  • فتوی نمبر: 10-231
  • تاریخ: 29 اکتوبر 2017

استفتاء

1۔ میرے دوست ***گذشتہ دس برس سے کینیڈا میں مقیم ہیں جو کہ اب پراپرٹی ڈیلر کا کام شروع کرنا چاہ رہے ہیں۔ ان سے کسی نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلنگ کا کام اسلام کے منافی ہے۔

2۔ امریکہ اور کینیڈا میں 95 فیصد پراپرٹی بینک سے لیز ہوتی ہے اور پراپرٹی ڈیلر جب کسی پراپرٹی کا سودا طے کرواتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ پراپرٹی فروخت کرنے والے کے بینک سے تمام کاغذات کی جانچ پڑتال اور کلیئرنس کروا کر خریدار کے بینک کو فراہم کرے، اور اس عمل میں تمام قانونی اور ٹیکنیکل معاملات میں مشاورت اور مدد کرے۔

آپ سے گذارش ہے کہ اس سلسلہ میں کینیڈا اور پاکستان کے حوالے سے ہماری رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ پراپرٹی ڈیلنگ کا کام اسلام کے منافی نہیں البتہ دیگر کاموں کی طرح اس کے بھی اسلامی احکامات ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

2۔ امریکہ اور کینیڈا میں پراپرٹی لیز پر دینے کا تفصیلی طریقۂ کار مہیا کریں۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved