- تاریخ: 21 مئی 2024
استفتاء
ہمارے محلے میں ایک پرانا قبرستان ہے اور محلے کے چند لوگ قبر کے اوپر لینٹر ڈال کر مسجد بنانا چاہتے ہیں جبکہ یہ جگہ قبرستان کے لئے وقف ہے جہاں لینٹر کے پلر آرہے ہیں وہ قبروں کے اندر آ رہے ہیں اور انہوں نے چار پانچ قبروں کو کھود کر پلر نکال لیئے ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شرعی مسجد وہ ہوتی ہے جس کے اوپر اور نیچے کی جگہ بھی یا تو مسجد ہو یا مسجد پر وقف ہو ۔مذکورہ صورت میں مسجد کے نیچے علیحدہ وقف یعنی قبرستان ہے لہذا مذکورہ مسجد بنانا صحیح نہیں ہے فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved