• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قبرستان کے اوپر مسجد بنانا

  • فتوی نمبر: 2-3
  • تاریخ: 21 مئی 2024

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام اس مسئلہ کے  بارے میں کہ ہمارے محلے میں ایک پرانا قبرستان ہے اور محلے کے چند لوگ قبر کے  اوپر لینٹر ڈال کر مسجد بنانا چاہتے ہیں جبکہ یہ جگہ قبرستان کے لیے وقف ہے جہاں لینٹر کے  پلر آرہے ہیں وہ قبروں کے اندر آرہے ہیں اور انہوں نے چار پانچ قبروں کو کھود کر پلر نکال لیے ہیں ۔ مہربانی فرماکر قرآن وسنت کی روشنی میں مکمل طور پر وضاحت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شرعی مسجد وہ ہوتی ہے جس کے اوپر اور نیچے کی جگہ بھی یا تو مسجد ہو یا مسجد پر وقف ہو ۔ مذکورہ صورت میں مسجد کے نیچے علیحدہ وقف یعنی قبرستان ہے لہذامذکورہ مسجد بنانا صحیح نہیں۔ فقط واللہ تعالی ٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved