- فتوی نمبر: 16-312
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > منتقل شدہ فی حدیث
استفتاء
مقروض کی مدد
حضورنبی کریم ﷺنےفرمایا:بیشک قیامت کےدن سب سےپہلےعرش کاسایہ اس شخص کونصیب ہوگاجس نےکسی قرض دارکومہلت دی یااس پرقرض کوصدقہ کردیا۔
کیایہ حدیث صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ حدیث صحیح ہے۔چنانچہ المعجم الکبیرج19ص167میں ہے:
حدثنا محمد بن محمد الجذوعي القاضي ثنا كامل بن طلحة الجحدري ثنا ابن لهيعة ثنا أبو يونس أنا أبا اليسر حدثه قال : أشهد على رسول الله صلى الله عليه و سلم لسمعته يقول : ( إن أول الناس يستظل في ظل الله يوم القيامة لرجل ينظر معسرا حتى يجد شيئا أو تصدق عليه بما يطلبه يقول ما لي عليك صدقة ابتغاء وجه الله ويحرف صحيفته )
ترجمہ :ابوالیسررضی الله عنہ بیان کرتےہیں کہ میں گواہی دیتاہوں آپ صلی الله علیہ وسلم پرمیں نےآپ صلی الله علیہ وسلم کویہ فرماتےہوئےسناکہ بیشک قیامت کےدن سب سےپہلےعرش کاسایہ اس شخص کونصیب ہوگاجوکسی تنگ دست کومہلت دیتایااس پرقرض کوصدقہ کردیتاہےاورکہتاہےکہ میرامال تجھ پرصدقہ ہے الله کی رضاکےلیےاورایساشخص اپنےنامہ اعمال میں تبدیلی کرتاہے۔(یعنی اس کےپہلےاعمال الله کےپکڑاورعذاب کےمتقاضی تھےتواس عمل کی وجہ سےاس کےحق میں عذاب کافیصلہ بدل گیاگویااس نےاپنانامہ اعمال برےسےاچھاکردیا)
© Copyright 2024, All Rights Reserved