- فتوی نمبر: 12-127
- تاریخ: 09 جون 2018
استفتاء
آج صبح سحری کے بعد میرے پیٹ میں شدید درد ہوا اور بعد میں میں نے قے کی دو دفعہ ۔
۱۔سوال یہ ہے کہ میرا روزہ ٹوٹ گیا؟اس کے بعد میری زوجہ نے کہا کہ آپ دوائی لے لیں تو میں نے دوائی کھائی ۔
۲۔اگر روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کفارہ ادا کرنا ہو گا؟مہر بانی فرماکر آسان شرائط بتائیگا
سائل : آصف حسین لاہور
وضاحت مطلوب ہے کہ :
قے خود بخود آئی ؟یا آپ نے جان بوجھ کر قے کی؟
جواب وضاحت:
خود بخود ہوئی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔۲۔خود بخود قے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ بعد میں دوائی کھانے سے رزہ ٹوٹ گیا نیز مذکورہ صورت میں صرف قضا آئے گی کفارہ نہیں آئے گا۔
کما فی الدر المختاروالشامیۃ(3/431)
(وان ذرعه الفیء وخرج )ولم یعد (لایفطر مطلقا)ملأ اولافان عاد بلا صنعه ولا هو ملء الفم مع تذکره للصوم لا یفسد…تنویر الابصار مع الدرالمختار
وفی الشامیة:وکذا لو ذرعه الفیء وظن انه یفطره فافطر فلا کفارة علیه
© Copyright 2024, All Rights Reserved