- فتوی نمبر: 12-36
- تاریخ: 06 مئی 2018
استفتاء
اگر کوئی رجب کے روزے کے ساتھ اپنے قضاء روزہ کی نیت کرلے تو کیا یہ درست ہے ؟مطلب دونیت ہو گئیں تو کیا اس طرح کرنے سے نفلی روزے کا ثواب بھی ملے گا اور قضاء بھی اداء ہو جائے گا؟اس کے ساتھ کوئی تیسری نیت بھی معتبر ہو گی؟ جیسے صلوۃ حاجت کی نیت کرنا ۔مطلب ایک روزہ میں مذکورہ تین نیتیں کی جا سکتیں ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قضاء روزے کے ساتھ نفل کی نیت نہیں ہو سکتی ۔اگر کرے بھی تو قضاء ہو گا نفل نہیں ۔چاہے قضاء کے ساتھ ایک نفل کی نیت کرے یا زیادہ کی ،بہر صورت قضاء ہی ہو گا۔
چنانچہ عالمگیری میں1/197ہے:
واذا نوی قضاء بعض رمضان والتطوع یقع عن رمضان فی قول ابی یوسف ؒ وهو روایة عن ابی حنیفة ؒکذا فی الذخیرة۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved