- فتوی نمبر: 14-266
- تاریخ: 18 اگست 2019
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت شادی شدہ ہے اور اس کے کسی دوسرے آدمی سے ناجائز تعلقات تھے جس کی خبر اس کے شوہر کو ہوگئی اور اس کے شوہر نے اپنی بیوی کے ہاتھ میں قرآن دے کر حلف اٹھوایا کہ بتاؤ ،پھر عورت نے قرآن ہاتھ میں لے کر یہ الفاظ بولے کہ میرے اس آدمی سے تعلقات نہیں ہیں، حالانکہ اس کے ناجائز تعلقات تھے، عورت نے قرآن ہاتھ میں لے کر قسم کے الفاظ نہیں بولےبس مذکورہ الفاظ بولے ہیں۔ اب شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کہ مذکورہ صورت میں قسم ہو ئی یا نہیں؟اگر ہوئی تو اس کا کفارہ کیا ہو گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں چونکہ قسم کے الفاظ نہیں بولے گئے اس لیے مذکورہ صورت میں قسم نہیں ہوئی اور جب قسم نہیں ہوئی تو کفارہ بھی نہیں ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved