• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قرآن مجید کہاں محفوظ ہوتا ہے؟

استفتاء

قرآن کریم دل میں کیسے محفوظ ہوتا ہے؟کیا دل کا بھی کوئی دماغ ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:اس سوال کی کیا ضرورت ہے؟

جواب وضاحت:میں سکول ٹیچر ہوں باقی ٹیچرز سوال کرتے ہیں وہاں سب سائنس پڑھے ہوئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ کسی چیز کو محفوظ کرنا دماغ کا کام ہوتا ہےکیا دل کا بھی دماغ ہوتا ہے جو قرآن کو محفوظ کرلیتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اول تو دل کا بھی دماغ ہوسکتا ہے اگرچہ سائنس والوں کی اس تک ابھی رسائی نہ ہوئی ہواور نہ ہی سائنس والے اس کا دعوی کرتے ہیں کہ ان کی ہر چیز تک رسائی ہوگئی ہےجیساکہ خود سائنس والے نظام انہضام کے لئےالگ دماغ تسلیم کرتے ہیں جو نظام انہضام کو چلانے میں معروف دماغ کامحتاج نہیں چنانچہ”گٹ ہیلتھ ڈاکٹر”کی مصنفہ اور معدے کی صحت میں پی ایچ ڈی کرنے والی ڈائیٹیشن ڈاکٹر میگن دوسی کہتی ہیں:

“ہمارے جسم میں دوسرے اعضاء سے مختلف ہماری آنتیں اپنے طور پر کام کرسکتی ہیں وہ اپنا فیصلہ کرنے کی مجاز ہیں اور انہیں اس کے لیے دماغ کے مشورے کی ضرورت نہیں”(بی بی سی اردو  ڈاٹ کام 8اکتوبر 2018).

دوسرے یہ بھی ہوسکتا ہےکہ مذکورہ بات عام بول چال کے اعتبار سےہو جیساکہ ہم عموما بولتے رہتے ہیں میرے دل نے یہ کیا وہ کیا وغیرہ وغیرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved