- فتوی نمبر: 19-181
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > قرآن کریم > منتقل شدہ فی عقائد و نظریات
استفتاء
قرآن پاک ثواب کے لئے نازل ہوا ہے یا ہدایت کے لئے؟ اگر ہدایت کے لئے تو کیا زندگی میں ایک بار تفسیر کا پڑھنا لازمی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قرآن پاک ثواب کے لئے بھی نازل ہوا ہے اور ہدایت کے لئے بھی۔ تا ہم ہدایت کے لئے نازل ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ ہر مسلمان کے لیےزندگی میں ایک بار تفسیر کا پڑھنا لازم ہو بلکہ یہ مقصد ان اہل علم سے رابطے میں رہ کر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے جو قرآن پاک کی تفسیر کو اچھی طرح سمجھے ہوئے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved