- فتوی نمبر: 13-184
- تاریخ: 05 فروری 2019
استفتاء
کیا جو آدمی فوت ہو جائے اس کے نام پر قربانی ہو سکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو آدمی فوت ہو جائے اس کوثواب پہنچانے کے لیے اس کی طرف سے قربانی کی جا سکتی ہے ۔
فتاوی شامی 9/395میں ہے ۔
من ضحى عن الميت یصنع كما يصنع في اضحية نفسه من التصدق والاكل والاجر للميت والملك للذابح …..
وفيه 6/335 شاملہ
قوله (عن ميت ) لو ضحى عن ميت وارثه بامره الزمه بالتصدق بها وعدم الاكل منها
وان تبرع بها عنه له الاكل لانه يقع علی ملك الذابح والثواب للميت
فتاوی قاضی خان علی ہامش الہندیہ 3/352 میں ہے
ولو ضحى عن ميت من مال نفسه بغير امر الميت جاز۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved