• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

رات کو سوتے وقت کے عملیات

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے ارشاد فرمایا کہ اے علی رات کو روزانہ پانچ کام کرکے سویا کرو۔

چارہزاردینا صدقہ دے کرسویاکرو !

قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو !

دولڑنے والوں میں صلح کراکر سویا کرو !

جنت کی قیمت دے کر سویا کرو !

ایک حج کرکے سویا کرو !

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ امر محال ہے مجھ سے کب بن سکیں گے ۔پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا چار مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر سویا کرو اس کا ثواب چار ہزار دینار کے برابر ہے ۔ تین مرتبہ قل ھواللہ پڑھ کر سویاکرو اس کاثواب ایک قرآن مجید کے برابر ہوگا ۔ دس مرتبہ استغفار پڑھ کر سویاکرو ۔ دو لڑنے والوں میں صلح کرانے کے برابر ہوگا ۔ دس مرتبہ درود پڑھ کر سویا کرو جنت کی قیمت ادا ہوگی ۔ چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر سویا کرو ایک حج کا ثواب ملے گا ۔

اس پرحضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اب تو میں روزانہ یہی عملیات کر کے سویا کروں گا۔

کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ حدیث تلاش کے باجود نہیں ملی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved