- فتوی نمبر: 13-368
- تاریخ: 29 اپریل 2019
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا رات کی روٹی صبح ناشتے میں کھانا سنت ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسی کوئی بات نہیں ۔چنانچہ شمائل ترمذی(120) میں ہے:
حضرت ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ کے گھرجو کی روٹی کبھی نہیں بچتی تھی ۔
اس روایت کو نقل کرنے کے بعد حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا ؒ کہتے ہیں:
یعنی جو کی روٹی اگر کبھی پکتی تھی تو وہ مقدار میں اتنی ہوتی ہی نہیں تھی کہ بچتی ،اس لیے پیٹ بھرنے کو بھی کافی نہیں ہوتی تھی اور اس پر حضور ﷺ کے مہمانوں کی کثرت اور اہل صفہ تو مستقل طور سے حضور ﷺ کے مہمان تھے۔
مذکورہ روایت اور اس کی تشریح سے معلوم ہوا کہ آپ ﷺ کو رات کی روٹی صبح ناشتے میں کھانے کی نوبت ہی نہیں آتی تھی کہ جس کی وجہ سے اسے سنت کہا جائے ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved