• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

رفع یدین نہ کرنے کی مستند احادیث

استفتاء

رفع یدین نہ کرنے کی مستندحدیث بتائیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔عن ابن عمررضي الله عنهما قال رأيت رسول الله ﷺ اذا افتتح الصلاة رفع يديه حذو منکبيه واذا اراد ان يرکع وبعد مايرفع رأسه من الرکو ع فلايرفع ولابين السجدتين (مسند حميدي رقم الحديث:614)

ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عمر ؓ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺکو دیکھا کہ آپ جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے اورجب رکوع کرتے اوررکوع سے سراٹھاتے تو ہاتھوں کو نہیں اٹھاتے تھے اورنہ ہی سجدوں کے درمیان ہاتھ اٹھاتے تھے۔

2۔عن  عبدالله رضي الله عنه  انه قال ألاَ أصلّي بکم صلاة رسول  الله صلی الله علیه وسلم قال:  فصلی فلم یرفع یدیه إلا مرةً واحدةً”. (سنن النسائي،رقم الحديث:1058)

ترجمہ:حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی نماز نہ پڑھاؤں چنانچہ انہو ں نے نماز پڑھائی تو شروع نماز کے علاوہ کہیں رفع یدین نہیں کیا۔

3۔  "عن جابر بن سمرة قال: خرج علینا رسول  الله صلی  الله علیه وسلم فقال: مالي أراکم رافعی أیدیکم کأنها أذناب خیل شمس اسکنوا في الصلاة(صحیح مسلم ،باب الامر بالسکون)

ترجمہ:حضرت جابر بن سمرہ ؓ فرماتے ہیں (ہم نماز پڑھ رہے تھےاورنماز میں رفع یدین کررہے تھے کہ )آپ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اورفرمایا کیا ہوگیا کہ میں تمہیں نماز میں ایسے رفع یدین کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں جیسے بدکے ہوئے گھوڑے اپنی دمیں ہلاتے ہیں نماز میں سکون اختیار کرو۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved