• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

رمضان کے تین عشروں کے لیے معروف دعاؤوں کا ثبوت

استفتاء

سوال یہ ہے کہ درج ذیل بات ٹھیک ہے ؟

رمضان کا پورا مہینہ رحمت ومغفرت اور جہنم سے  آزادی کا ہے کسی دن یا رات یا عشرہ کے لیے کوئی مخصوص دعا سنت رسول سے ثابت نہیں سوائے شب قدر کے اور جو عمل سنت سے ثابت نہیں اسے کرنا بدعت ہے اور بدعتی عمل اللہ کے تزدیک مقبول نہیں مردود ہے۔مثلا:پہلاعشرہ رحمت  اس میںدرج ذیل دعا پڑھنا:

رب اغفر وارحم وانت خیر الرحمین

دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے اس میں درج ذیل دعا پڑھنا:

استغفرالله ربی من کل ذنب واتوب الیه

تیسراعشرہ نجات کا ہے اس میں درج ذیل دعا پڑھنا:

اللهم انک عفوا تحب العفو فاعف عنا

یہ درج بالا دعائیں پڑھنا سنت رسول سے ثابت نہیں‘‘۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رمضان المبار کے تین عشروں میں سے ہر عشرے میں کیا پڑھا جائے اس بارے میں حدیث میں کوئی متعین دعا منقول نہیں تاہم ہر عشرے کی مناسبت سے مناسبت سے مذکورہ دعائیں پڑھنا جائز ہے ،اسے بدعت کہنا بدعت کی حقیقت سے ناواقفیت کی علامت ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved