• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

روزانہ سوتے وقت کے عملیات

استفتاء

حضور اکرم ﷺ نے ایک مرتبہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے ارشاد فرمایا !’’اے علی رات کو پانچ کام کرکے سویا کرو ‘‘

چار ہزار دینار صدقہ دیکر سویا کرو,ایک بار قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو,جنت کی قیمت دیکر سویا کرو,دولڑنے والوں ميں صلح كراكے سويا كرو,ايك حج كركے سويا كرو۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ یہ امر محال ہے مجھ سے کب بن سکیں گے۔اس پر حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا :۔

چار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر سویا کرو۔اس کا ثواب چار ہزار دینار صدقہ دینے کے برابر تمہارے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا۔

تین مرتبہ قل ھو اللہ پڑھ کر سویا کرو ایک بار قرآن مجید پڑھنے کا ثواب ہوگا۔

 تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر سویا کرو جنت کی قیمت ادا ہوگی۔

دس مرتبہ استغفار   پڑھ کر سویا کرو دو لڑنے والوں میں صلح کے برابر ثواب ہوگا۔

چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر سویا کرو ایک حج کا ثواب ہوگا۔

اس پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ اب تو میں روزانہ یہی عملیات کرکے سویا کروں گا۔

کیا یہ حدیث مبارکہ میں ہے ؟اگر ہے تو حوالہ دیدیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تلاش كے باوجود مذكوره روایت نہیں ملی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved