• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

Rozzi.pk کے ذریعے تقرری

Rozzi.pk کے نام سے ایک ویب سائٹ ہے۔ جس پر مختلف کمپنیاں ملازمت کے اشتہارات دیتی ہیں اور ملازمت کے خواہشمند حضرات اس ویب سائٹ پر دیئے گئے اشتہارات دیکھ کر متعلقہ کمپنی سے رابطہ کرتے ہیں۔ ویب سائٹ پر اشتہار دینے کے سلسلے میںRozzi.pk کی طرف سے مختلف پیکجز ہیں۔ پی کمپنی نے بھی ایک پیکیج لیا ہے جس میں ویب سائٹ نے 6 مہینے کے لیے پی کمپنی کے لئے اپنی ویب سائٹ پر ایک جگہ مختص کی ہے اور اس کا پی کمپنی کو یوزر نیم(User Name) اور پاس ورڈ (Password) فراہم کیا گیا ہے کہ پی کمپنی اس ویب سائٹ پر مطلوبہ ملازمت کا اشتہار دے سکتی ہے۔ اور 6 مہینے کے دورانیہ میں پی کمپنی ملازمت کے 135 اشتہارات دے سکتی ہے۔ وہ اشتہارات پی کمپنی خود تیار کر کے اپنے یوزر نیم(User Name) اور پاس ورڈ (Password) کے ذریعے اس مخصوص جگہ پر لگاتی ہے۔ ان اشتہارات کو دیکھ کر ملازمت کے خواہشمند حضرات خود رابطہ کرتے ہیں جس میں Rozzi.pk کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔ اس ویب سائٹ پر اشتہارات دینے کے عوض ویب سائٹ انتظامیہ ایک متعین رقم بطورِ فیس وصول کرتی ہے۔

اسی طرح روزنامہ جنگ میں بھی اشتہار دیا جاتا ہے اور اس کے عوض اشتہار کے سائز کے اعتبار سے اخبار والوں کو متعین اجرت دی جاتی ہے۔ ان اشتہارات میں کسی قسم کی تصویر کا استعمال نہیں ہوتا۔

مذکورہ طریقہ کار کے مطابق ویب سائٹ اوراخبار میں اشتہار دینے کا شرعاًکیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ویب سائٹ اور اخبار والوں سے اجرت وغیرہ متعین کر کے اشتہار دینے کا معاملہ کرنا شرعاً درست ہے۔

(۱) المحيط البرهاني: (۱۱/۲۱۸) طبع ادارة القرآن)

يجب أن تکون الأجرة معلومة، والعمل إن وردت الاجارة علي العمل… وهذا لأن الأجرة معقودبه، والعمل أو المنفعة معقود عليه وإعلام المعقود عليه شرط تحرزاً عن المنازعة۔

(۲) الشامية: (۹/۹) دار المعرفة۔

و شرطها کون الاجرة والمنفعة معلومتين لأن جهالتهما تفضي إلي المنازعة۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved