• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حضرت سعید بن ابی عروبہؒ  کا تعارف

استفتاء

میرا سوال یہ ہے کہ

1)  "حضرت سعید بن ابی عروبہؒ ” جن کا تذکرہ بہت سی احادیث کی کتب جیسے بخاری و مسلم میں راوی کی حیثیت سے آیا ہے ، یہ کون ہیں؟  آیا یہ کوئی صحابی ہیں ، تابعی ہیں یا تبع تابعی ہیں؟

2) ان کی کنیت ابن ابی عروبہ  میں عروبہ کون تھیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1) حضرت سعید بن ابی عروبہؒ  کبار تابعین میں سے ہیں اور علامہ ذھبی ؒنے ان کو طبقہ سادسہ میں شمار کیا ہے۔آپ کی پیدائش حضرت انس بن مالکؓ کی زندگی میں ہوئی۔ آپکی کنیت ابو النضر تھی ۔ آپ کا تعلق بصرہ سے تھا۔ اور آپ کے والد ابو عروبہ کا نام مہران تھا اور اسماء الرجال کے علماء جیسے یحیی بن معین  ؒ، امام نسائیؒ وغیرہ نے ان کی توثیق فرمائی ہے ۔آپ کی  وفات  سن ۱۵۶ھ میں ہوئی۔

2) مذکورہ تابعی کے نام "سعید بن ابی عروبہ” میں عروبہ کے متعلق تفصیلات  ہمیں دستیاب نہیں ہو سکیں۔

تاریخ الکبیر للبخاری، باب السین،  العین(طبع:دار الکتب العلمیۃ،  جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 504 )میں ہے:

"سعيد بن ابى عروبة أبو النضر واسم ابى عروبة مهران مولى لبنى عدى بن يشكر، البصري، قال عبد الصمد: مات سنة ست وخمسين ومائة، وقال حفص بن عمر: مات قبل الدستوائى بنحو من ثلاث سنين”

سیر اعلام النبلاء،كبار التابعین،  الطبقۃ السادسہ من التابعین(طبع:مؤسسۃ الرسالۃ بیروت،  جلد نمبر6 صفحہ نمبر413) میں ہے:

"170- ابن أبي عروبة سعيد بن أبي عروبة مهران العدوي الإمام، الحافظ، عالم أهل البصرة، وأول من صنف السنن النبوية، أبو النضر بن مهران العدوي مولاهم، البصري. ۔۔۔۔ وثقه: يحيى بن معين، والنسائي، وجماعة۔۔۔۔۔ قال عبد الصمد بن عبد الوارث وغيره: مات ابن أبي عروبة في ست وخمسين ومئة”

تاریخ الاسلام للذھبی (طبع: دار الکتاب العربی بیروت ، جلد نمبر 9صفحہ نمبر402 ) میں ہے:

"سعيد بن أبي عروبة. ع.مهران، مولى بني عدي عالم البصرة أبو النضر العدوي الحافظ. ولد في حياة أنس بن مالك. ۔۔۔۔ قلت: توفي سنة ست وخمسين ومائة، قيده عبد الصمد بن عبد الوارث”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved