- فتوی نمبر: 17-170
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > اسلامی عقائد
استفتاء
تابعین،تبع تابعین کے بعد آج تک کے مرحومین، بزرگ اور مشائخ کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ تعالی عنہ لگا سکتے ہیں رحمۃ اللہ کے بجائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
’’رضی اللہ تعالی عنہ‘‘ کا جملہ حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے ساتھ بطور خبر کے لکھا جاتا ہے،یعنی اللہ ان سے راضی ہو گیا، کیونکہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے اپنی رضا کا پروانہ ان حضرات کو عطا فرما دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات کے ساتھ یہ جملہ بطور دعا کے لکھا جاتا ہے،یعنی اللہ ان سے راضی ہو جائے ، لیکن چونکہ عربی زبان میں جملہ خبریہ اور جملہ دعائیہ کافرق لکھ کریابول کر نہیں کیا جا سکتا، اس لیے’’ رضی اللہ تعالی عنہ‘‘ کے جملے کو لکھنے میں یا بولنے میں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کے ساتھ خاص کیا جاتا ہے، لہذا اپنے طور پر تو یہ جملہ غیر صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کے ساتھ لکھنے یا بولنے سے احتیاط کی جائے،لیکن اگر کسی نے لکھ دیا ہو یا بول دیا ہو تو اسے جملہ دعا یئہ پر محمول کیا جائے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved