• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

صحابہ ؓ سے محبت ایمان کا جزو ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

ایک دوست جو کہ شیعہ تو نہیں ہے لیکن انجینئر مرزا کو سننے کی وجہ سے کہتاہے کہ اہل  بیت سے محبت و مودت ایمان کا جزو ہے لیکن صحابہ کرام رضی الله تعالی عنہم اجمعین کی محبت ایمان کی شرط نہیں ہے، اس کے لیے کچھ قرآن و حدیث کے حوالے  دیجئے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قرآن وحدیث کی روسے جس طرح اہل بیت کی محبت ومودت ایمان (کامل)کاحصہ اور جز ہے اسی طرح حضرات صحابہ کرامؓ کی محبت ومودت ایمان(کامل )کاحصہ وجز ہے ،اللہ تعالی نے قرآن میں حضرات صحابہؓ کےایمان کومعیار قرار دے کران جیسا ایمان لانےکامطالبہ کیا ہے :

واذاقیل لهم آمنواکما آمن الناس قالواانؤمن کماامن السفهاء الاانهم هم السفهاء ولکن لايعلمون(البقره آيت نمبر13)

ترجمہ:اورجب کہا جاتا ہے ان کوایمان لاؤ جس طرح ایمان لائے سب لوگ توکہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جس طرح ایمان لائے بیوقوف ،جان لو وہی ہیں بیوقوف لیکن جانتے نہیں(ترجمہ شیخ الہند)

تشریح:اس آیت میں ’’الناس‘‘سے مراد آپ ﷺ اورآپ ﷺکے صحابہ رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ہیں ۔ چنانچہ روح المعانی (1/208)میں ہے:

والمراد من الناس الرسول ﷺ ومن معه من المومنين مطلقا

اوردوسری جگہ صحابہ ؒ کے ایمان کےمثل ایمان لانے والوں کو ہدایت یافتہ کہا گیا اورجو ان کے مثل ایمان لانے سے روگردانی کرے اس کےبارے ميں کہا گیا کہ وہ ضد پر ہے:

فان آمنوابمثل امنتم به فقداهتدواوان تولوافانماهم في شقاق ،فسيکفيکهم الله،و هو السميع العليم

ترجمہ:سو وہ بھی ایمان لاویں جس طرح پر تم ایمان لائے ہدایت پائی انہوں نے بھی اوراگرپھرجاویں توپھروہی ہیں ضد پرسواب کافی ہے تیری طرف سے ان کو اللہ اوروہی ہے سننے والاجاننے والا(شیخ الہندؒ)

اورحدیث میں صحابہ کی محبت کو اپنی محبت اورصحابہ کےبغض کو اپنے سے بغض قرار دیا ہے۔

ترمذی شریف  (رقم الحدیث:3862)میں ہے:

عن عبدالله بن مغفل رضي الله عنه قال قال رسول الله صلي الله عليه وسلم :الله  الله في اصحابي لاتتخذوهم غرضامن بعدي فمن احبهم فبحبي احبهم ومن ابغضهم فببغضي ابغضهم

ترجمہ:الله سے ڈرو،الله سے ڈرو میرے صحابہ کے بارے میں،میرے بعد تم انہیں ہدف تنقید نہ بناؤپس جو شخص ان سے محبت کرے گاتومجھ سے محبت کی وجہ سے ان سے محبت کریگااورجوان سے بغض رکھے گاپس وہ مجھ سے بغض رکھنے کی وجہ سے ان سے بغض رکھ رہا ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved