- فتوی نمبر: 1-254
- تاریخ: 11 اگست 2007
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
سلامی، نومیندرا کا لینا دینا صحیح ہے یا نہیں۔اگر ہے تو کہاں تک صحیح ہے اور جائز نا جائز کی صورتیں واضح فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سلامی میں جب اس کا حساب رکھا جاتا ہو اور قرض کا سا معاملہ کیا جاتا ہو اور یہ نیت ہو کہ ہمارے موقع پر ہمیں بھی ضرور دے۔تو ان خرابیوں کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔اور اگر حساب نہیں رکھا جاتا اور یہ نیت نہیں ہوتی کہ ہمارے موقع پر یہ ہمیں بھی ضرور دے تو جائز ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved