• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ساس کو بیوی سمجھ کر شہوت سے چھونا

استفتاء

ایک آدمی نے رات کے وقت شہوت کے ساتھ اپنی بیوی سمجھ کر ساس کے بازو پر اور چہرے پر ہاتھ پھیرا اس حال میں کہ بازو اور

چہرے پر کپڑا نہ تھا، کمر پر ہاتھ پھیرا اس حال میں کہ کمر پر کپڑا تھا، ران پر ران رکھی اس حال میں کہ ران پر کپڑا موٹا تھا، پھر بیوی کو بیدار کرنے کی غرض سے آواز دی تو ساس نے کہا کہ کیا بات ہے؟ اس سے آدمی شرم کی وجہ سے پیچھے ہٹ گیا کہ یہ تو ساس ہے، نہ کہ بیوی۔

یہ سارا معاملہ شریعت مطہرہ کے مطابق حل فرمایا جائے کہ اب میاں بیوی کے متعلق کیا حکم ہے؟ حرمت مصاہرت ثابت ہوئی یا نہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بیوی شوہر پر حرام نہیں ہوئی اور دونوں کے نکاح میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ (تفصیل کے لیے دیکھئے کتاب "فقہ اسلامی”)  فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved