• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ستائیس رجب کی شب میں نماز پڑھنے والی حدیث کی تحقیق

استفتاء

سیدنا انس بن مالک ؓحضرت رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشادفرمایاکہ:ماہ رجب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کو سو برس کی نیکیوں کا ثواب ہے اور ور ہ رجب کی ستائیسویں شب ہے جو اس میں بارہ رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی سی ایک سورت اور ہر دورکعت پر التحیات پڑھے اور بارہ پوری ہونے پر سلام پھیرے اس کے بعد ایک سو بارہ یہ پڑھے :

سبحن الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اکبر

اور استغفار سو بار ،درود شریف سو بار پڑھے اور اپنی دنیا و آخرت سے جس چیز کی چاہے دعا مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ عز وجل اس کی سب دعائیں قبول فرمائے سوائے اس دعا کے جو گنا ہ کے لیے ہو ۔(شعب الایمان ج 3ص ،374)

یہ عمل حدیث سے ثابت ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رجب کی کسی خاص تاریخ کے بارے میں فضیلت کی روایات مستند نہیں ہیں خواہ روزے کی ہوں یا عبادت کی ہوں ۔احادیث اور ان پر کلام کے لیے دیکھئے

ماثبت بالسنۃ للشیخ عبد الحق محدث دہلوی اور تبیین العجب مما ورد فی شھر رجب للشیخ الحافظ ابن حجر العسقلانی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved