- فتوی نمبر: 5-318
- تاریخ: 21 فروری 2013
- عنوانات: عقائد و نظریات > منتقل شدہ فی عقائد و نظریات
استفتاء
لا إله إلا الله اگر ستر ہزار مرتبہ پڑھ کر کسی مردے کو بخش دیا جائے تو کیا اس کی مغفرت ہوجاتی ہے۔ قران و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔ نیز اگر رمضان میں ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر ہی بخش دیا جائے تو کیا وہی ستر ہزار کے قائم مقام ہوجائے گا یا پورے ستر ہزار ہی پورا کرنا پڑے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ستر ہزار دفعہ کلمہ پڑھ کر بخشنے سے مردے کی مغفرت ہونا کسی حدیث میں نہیں ملا فقط بعض بزرگوں سے منقول ہے۔ جیسا کہ فضائل اعمال میں شیخ ابو یزید قرطبي رحمہ اللہ سے منقول ہے۔ (فضائل: 100)
رمضان میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک اعمال کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ تعداد نہیں بڑھتی اس لیے مخصوص نصاب اسی وقت پورا ہوگا جب ستر ہزار مرتبہ پڑھے۔ جبکہ مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنے سے ایک لاکھ نمازوں کے برابر ثواب ملتا ہے۔ ایک لاکھ نمازیں ذمہ سے ادا نہیں ہو جاتیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved