• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سائنسی ایجادات کی تائید کے لیے قرآن پاک سے استدلال کرنا

استفتاء

موجودہ دور کا جدید تعلیم یافتہ طبقہ قرآن پاک کو نئی سائنسی ایجادات کی تائید میں بطور استدلال پیش کر رہا ہے اور اپنے تیئں اسے بڑا کمال قرار دے رہا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ حالانکہ سائنسی ایجادات اور تجربات پر مبنی اصول  اور رائے دن بدن بدلتے رہتے ہیں، جبکہ قرآن پاک اس طرح کی کسی تبدیلی سے پاک و صاف ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قرآن پاک کی بات کی تائید کسی سائنسی تحقیق سے ہو تو ممکن ہے لیکن سائنسی تحقیق کی تائید قرآن سے ہو یہ قلب موضوع ہے، کیونکہ قرآن پاک کی کوئی بات کسی سائنسی تحقیق کی تائید کی محتاج نہیں ۔ فقط و اللہ تعالیٰ  اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved