• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شب جمعہ کے درود کی تحقیق

استفتاء

شب جمعہ کا درود شریف

اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا محمد ن النبى الامى الحبيب العالى القدر العظيم الجاه وعلى آله وصحبه وسلم

جو شخص ہر شب جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اس درود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا موت کے وقت سرکار ﷺ کی زیارت کرے گا اور قبر میں داخل ہوتے وقت بھی یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکار ﷺ اسے قبر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اتار  رہے ہیں۔

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ کیا اس پر عمل کرنا چاہیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس طرح کی بات ہمیں کتب احادیث میں تو نہیں ملی  البتہ متاخرین کی بعض کتب میں موجود ہے لیکن انہوں نے بھی اس کو حدیث کہہ کر بیان نہیں کیا بلکہ امام سیوطیؒ کی طرف  نسبت کی ہے کہ وہ فرماتے ہیں ،لہٰذا جب اس کا حدیث ہونا ہی معلوم  نہیں تو صحیح یا ضعیف ہونا تو بعد کی بات ہے البتہ اس کے الفاظ ٹھیک ہیں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved