- فتوی نمبر: 18-306
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
حضر ت رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم فرماتےہیں مومنین کی روحیں ہرشب جمعہ اپنےگھروں میں لو ٹ آتی ہیں اوران میں سےہر ایک غمگین آوازکےساتھ یوں پکارتی ہیں اےمیرےگھروالوں اولاداورمیرےاحباب ہمارےنام پرکچھ صدقہ دو۔ہمیں یادکرواورہماری تنہائی وبےکسی پررحم کرو۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
روحوں کادنیامیں واپس آناکسی صحیح روایت سےثابت نہیں ہے۔البتہ امام عبدالرحیم بن احمدالقاضی نےاپنی کتاب دقائق الاخبار فی ذکرالجنۃ والنارمیں اس طرح کی ایک روایت ذکرکی ہے جس سےمعلوم ہوتاہےکہ مخصوص دنوں میں روحیں گھروں کوواپس آتی ہیں لیکن انہوں نے اس کی نہ توسندذکرکی ہےاورنہ کسی اورمعتبرکتاب میں اس کاذکرہے۔
دقائق الاخبارفی ذکر الجنۃ والنارص61:
قال ابن عباس رضي الله عنهمااذكان يوم العيدويوم عاشوراءويوم الجمعة الاول من رجب وليلة النصف من شعبان وليلة القدروليلة الجمعة تخرج ارواح الاموات من قبورهم ويقفون علي ابواب بيوتهم ويقولون ترحمواعلينافي هذه الليلة المباركة بصدقة ………الخ
فتاوی رشیدیہ ص284
سوال :ارواح مومنین ہرجمعہ کواپنےاہل عیال میں آتی ہیں یہ صحیح ہےیانہیں اس طرح کاعقیدہ رکھنادرست ہےیانہیں ؟
جواب :ارواح مومنین کاشب جمعہ وغیرہ کواپنےگھرآناکہیں سےثابت نہیں ہوایہ روایات واہیہ ہےاس پرعقیدہ کرناہرگزنہیں چاہیے۔
براہین قاطعہ ص93:
پس ہرسہ روایت آنےارواح میں مخالف صحاح کی ہیں کیوں کہ مشکوٰۃ میں نسائی اوراحمدسےمنقول ہےکہ جب میت کی روح برزخ میں جاتی ہےتوارواح جمع ہوکراپنےاقارب کےاحوال پوچھتےہیں توجوپہلےمرگیاتھااس کوکہتاہےکہ وہ تومجھ سےپہلےمرگیاتھااگر ہرہفتہ ارواح اپنےگھرجاتی ہیں توان کوکیاحاجت استفسار کی ہےاپنی آنکھ سےتوسب حال دیکھ دیکھ آتےہیں اورسوائےاس کےاوراحادیث میں اس قسم کےدلالات موجودہیں کہ ان روایات کوردکرتی ہیں پس یہ ہرگزقابل اعتبارنہیں اورنہ اس پرعمل سلف کاہوا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved