- فتوی نمبر: 10-283
- تاریخ: 27 نومبر 2017
- عنوانات: عقائد و نظریات > منتقل شدہ فی عقائد و نظریات
استفتاء
1۔ شہید کتنے آدمیوں کی شفاعت کرے گا؟
2۔ کیا یہ فضیلت غریق کے لیے بھی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ شہید اپنے گھر والوں میں سے ستر (70) آدمیوں کی سفارش کرے گا۔
ابو داؤد شریف (رقم الحدیث: 2524) میں ہے:
یشفع الشهيد في سبعين من أهل بيته.
2۔ یہ فضیلت صرف حقیقی شہید کے لیے ہے، غریق اس میں شامل نہیں۔ چنانچہ کنز العمال میں شہادت کی دو قسمیں (حقیقی اور حکمی) بیان کر کے اس حدیث کو حقیقی شہادت کے ذیل میں بیان کیا ہے۔
کنز العمال (397/4) میں ہے:
الباب الخامس في الشهادة الحقيقية و الحكمية و فيه فصلان: الفصل الأول في الشهادة الحقيقية … ”یشفع الشهيد في سبعين من أهل بيته“.
نیز ’’مغنی ابن قدامہ‘‘ میں بھی اس فضیلت کو صرف حقیقی شہید کے ساتھ خاص کیا ہے۔
و لأن شهيد معركة الكفار أجره أعظم و فضله أكثر و قد جاء أنه يشفع في سبعين من أهل بيته و هذا لا يلحق به في فضله فلا يثبت فيه مثل حكمه فإن الشيء إنما يقاس على مثله. (79/8)
© Copyright 2024, All Rights Reserved