- فتوی نمبر: 5-100
- تاریخ: 09 جولائی 2012
استفتاء
شفیق آٹوز کے پاس ( بہاولپور موٹر سائیکل لمیٹڈ ) کی ڈیلر شپ ہے۔ اس کے تحت اس نے کچھ موٹر سائیکل لے کر آگے فروخت کیں۔ ڈیلر شپ کا کوئی خاص معاہدہ نہیں ہے بلکہ صرف اتنا ہے کہ موٹر سائیکل عام بازاری قیمت سے 2 ہزار روپے سستی شفیق آٹوز کو دے دی جاتی ہے آگے جس قیمت پر چاہیں فروخت کریں۔ نیز ایک مہینے کے ادھار پر بھی موٹر سائیکل کی آفر ہے جس کو شفیق آٹوز نے بوجہ ذمہ داری قبول نہیں کیا۔ بعض موٹر سائیکل تو نفع رکھ کر بازاری قیمت پر نقد فروخت کردیں۔ کیا اس طرح ڈیلر شپ اور اس کے تحت آگے فروخت کرنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جائز ہے۔
يلزم مراعاة الشرط بقدر الإمكان. ( المجلة، المادة: 83 )
البيع ينعقد بإيجاب و قبول. ( المجلة، المادة: 168 ). فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved