• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

’’شاہ است حسین‘‘اشعارکی تحقیق

استفتاء

شاہ است حسین بادشاہ است حسین       دین است حسین دین پناہ است حسین

سرداد  نداد دست در دست یزید             حقہ کہ بنائے لا الہ است حسین

محترم المقام مفتی صاحب(۱) ان اشعار کا مطلب کیا ہے؟ سنا ہے کہ یہ اشعار حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمہ الله کے ہیں؟ (۲)کیا یہ بات درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ان اشعار کا ترجمہ یہ ہے:

’’حسین شاہ ہیں،حسین بادشاہ ہیں،حسین دین ہیں،حسین دین کی حفاظت اور پناہ ہیں، حسین نے سر دے دیا،لیکن یزیدکے ہاتھ میں ہاتھ نہ دیا، حقیقت یہ ہے کہ لا الہٰ کی بنیاد حسین ہیں‘‘

2۔مذکورہ اشعار  کی نسبت  حضرت خواجہ معین الدین  اجمیری رحمہ الله کی طرف کرنا  صحیح نہیں کیونکہ مذکورہ اشعار نہ تو خواجہ  صاحب کے دیوان  میں ملے اور نہ ہی انکی کسی اور کتاب میں بلکہ یہ اشعار معین الدین کاسانی شیعی  کے ہیں۔

فتاوی دارالعلوم دیوبند سوال وجواب نمبر(155262)

سوال:ایک رباعی جو بہت مشہور ہے:

شاہ است حسین بادشاہ است حسین دین است حسین دین پناہ است حسین سر داد  نداد دست در دست یزید حقہ کہ بنائے لا الہ است حسین، حضرت معین الدین چشتی اجمیری رحمہ الله کی طرف منسوب ہے۔ استفسار یہ کرنا ہے کہ کیا یہ واقعی انہی کی ہے؟ نیز اس کے معانی و مفہوم درست ہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ شرکیہ ہے کیونکہ اس میں محمد صلی الله علیہ وسلم کی قربانیوں کا انکار کیا گیا ہے برائے کرم جلد از جلد جواب ارشاد فرما کر عندالله ماجور ہوں۔

جواب:یہ کسی رافضی کا بنایا ہوا معلوم ہوتا ہے، حضرت اجمیری رحمہ الله کی طرف اس کی نسبت محل نظر ہے، اس رباعی میں سیدنا حضرت حسین رضی الله عنہ کی شان میں بہت غلو سے کام لیا گیا ہے اسے نہیں پڑھنا چاہیے۔

نوٹ: سوال میں مذکور شعر معین الدین کاسانی شیعی کا ہے اس کا مفہوم شریعت کے خلاف ہے، معین الدین اجمیری رحمہ الله کی طرف نسبت کرنا صحیح نہیں ہے۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد2 صفحہ 617 میں ہے:

جہاں تک اول الذکر رباعی(شاہ است حسین الخ)اور اقبال کے شعر کا تعلق ہے یہ خالصتاً رافضی نقطہ نظر کے ترجمان ہے خواجہ اجمیری رحمہ الله کی طرف رباعی کا انتساب غلط ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved