استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شوال کے روزوں میں قضاروزوں کی نیت کرسکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شوال کے روزوں میں قضاکی نیت کرنے سے وہ قضاروزے ہی شمار ہوں شوال کے نفل روزے شمار نہ ہوں گے،لہذا اگر سائل شوال کے نفل روزے بھی رکھنا چاہتا ہو تو وہ علیحدہ سے رکھے۔