• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

شیعوں کا کھانا اور ان کو ختم وغیرہ میں شامل کرنا

استفتاء

گزارش ہے کہ ہم جس مکان مین رہائش پزیر ہیں اس کے نیچے مکان میں شیعہ لوگ رہتےہیں۔ وہ ہمارے گھر کھانے کی  چیزیں مثلا ً سالن وغیرہ بھیج  دیتے ہیں۔

1۔برائے مہربانی یہ بتادیں کہ  ان کے گھر کی کوئی بھی چیز کھانی چاہیے یانہیں؟

2۔اورا گر ہم قرآن مجید کا ختم کرواتے ہیں تو انہیں پڑھنے کے لیے بلا سکتے ہیں یا نہیں؟

برائے مہربانی اس کا جواب لکھ کر بتائیں ، اس  مسئلے کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ان کا کھانا حرام تو نہیں ہوتا لیکن احتیاط کرنا بہترہے۔

2۔عبادت کے کاموں مین ان کے ساتھ شریک ہونا یا ان کو  اپنے ساتھ شریک کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالی ٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved