- فتوی نمبر: 6-52
- تاریخ: 05 جون 2013
- عنوانات: عقائد و نظریات > منتقل شدہ فی عقائد و نظریات
استفتاء
ہم ڈاکٹر ہیں ہر قسم کے مریضوں کا علاج کرنا ہے، اس میں علاقے کی شیعہ برادری بھی آتی ہے۔ وہ کبھی کبھی عقیدت میں ہمارے گھر مختلف اشیاء دیتے رہتے ہیں۔ جیسے مکھن، گھی، لسی، دودھ، روٹی، سالن، مرغی، گوشت پکا ہوا یا کچا۔
اب یہ بات تو مطلقا ہے کہ کسی مسلک کا بھی شیعہ ہو اکثر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اچھا نہیں سمجھتے، اگرچہ ہمارے سامنے کبھی کسی نے ایسی بے ادبی نہیں کی، مگر عقیدہ تو ان کا بھی وہی ہوتا ہے جو ان کے بڑوں کا ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ ان کے گھروں کا کھانا وغیرہ کے بارے میں کیا کریں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شیعوں کا کھانا وغیرہ حرام تو نہیں ہوتا۔ البتہ بعض لوگوں نے کچھ ایسی باتیں ذکر کی ہیں جن سے رغبت جاتی رہتی ہے۔ معلوم نہیں وہ سچ ہے یا جھوٹ ہے، البتہ جو اشیاء سیل پیک ہوں یا ایسا پھل ہو جس میں نجاست کی Contamination کا خطرہ نہ ہو اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved