- فتوی نمبر: 3-102
- تاریخ: 23 فروری 2010
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
ایک عورت فوت ہوئی، جس کےترکے میں 7 تولے سونا ہے۔ ا ور ان کے ورثاء درج ذیل لوگ موجود ہیں۔ شوہر، 2 بیٹے، ایک بیٹی۔ ان کے درمیان وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں عورت کے کل ترکے کو بیس حصوں میں تقسیم کیا جائےگا۔ جس میں سے پانچ حصےشوہر کے اورتین حصے بیٹی کے جبکہ چھ ، چھ حصے دونوں بیٹوں کے ہوں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
4×5=20
شوہر 2 بیٹے بیٹی
5×1 5×3
5 15
5 6+6 3 فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved