• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ

استفتاء

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ****والا اس کے بارے میں علماء کرام کیا فرماتے ہیں۔ کیا یہ سلسلہ نبی کریم ﷺ تک بغیر انقطاع کے ملا ہوا ہے ؟ اس کی تصدیق کر دیں۔

۲۔ آیا اس سلسلہ کے مطابق بیعت کے بارے میں کیا کہا جاتا ہے؟

۳۔ یہ سلسلہ شریعت کے مطابق ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس کی کوئی دلیل ملتی ہے۔ اس کی تحقیق مطلوب ہے؟

ساتھ میں ایک کتاب بنام اسیری میں اہل اللہ کی صحبت بھی پیش خدمت ہے۔

الجواب

اس سلسلہ پر ہمیں تسلی نہیں کیونکہ

۱۔ **** کا دعویٰ ہے کہ تین سو سال پہلے کے کسی بزرگ کی روح نے ان کو سلوک کی منزلیں طے کرائیں۔ ان کا ظاہر پیر کوئی نہیں تھا۔ اب ہم کیا کہہ سکتے ہیں کہ وہ روح کیسی تھی اور کیا تھی؟ لہذا ان کا سلسلہ ٹوٹا ہوا ہے اور قابل اعتماد نہیں ہے۔

۲۔ اس سلسلہ کے حضرات دعوے بہت کرتے ہیں اور روحانی ملاقاتوں اور مکالموں پر زور دیتے ہیں۔

اس لیے کسی صحیح بزرگ سے بیعت ہوں ان سے نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved