- فتوی نمبر: 20-171
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > سیر و مناقب اور تاریخ
استفتاء
سلسلہ اویسیہ نقشبندیہ کےبارے میں کیا رائے ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس سلسلہ پر ہمیں تسلی نہیں کیونکہ
1۔مولانا اللہ یار خان صاحب کا دعوی ہے کہ تین سوسال پہلے کے کسی بزرگ کی روح نے ان کو سلوک کی منزلیں طے کرائیں ۔ان کاظاہر ی پیر کوئی نہیں تھا ۔اس میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں کہ وہ روح کیسی تھی اورکیاتھی ۔لہذا ان کا سلسلہ ٹوٹا ہوا ہے اور قابل اعتماد نہیں ہے۔
2۔اس سلسلہ کےحضرات دعوے بہت کرتے ہیں اورروحانی ملاقاتوں اورمکالموں پر زوردیتے ہیں ،اس لیے کسی صحیح بزرگ سے بیعت ہوں ان سے نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved