- فتوی نمبر: 18-363
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موجودہ صورت حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا پر بعض حضرات نے یہ بات نقل کی ہے کہ حدیث میں آتا ہے کہ ’’جس صبح کو ثریا ستارہ نکلے گا، اس صبح زمین پر جتنے وبائی امراض ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان سب کو ختم فرما دیتے ہیں، یا ان میں میں تخفیف فرما دیتے ہیں‘‘ (او کما قال)۔ اس حدیث کا حوالہ ’’مسند احمد‘‘دیا گیا ہے ، اسی طرح امام اعظم رحمہ اللہ کا قول نقل کیا گیا کہ ’’جس صبح کو ثریا ستارہ نکلتا ہے، زمین پر جہاں کہیں وبا پھیلی ہو، اللہ تعالیٰ اس وباء کو اٹھا لیتے ہیں‘‘۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ ستارہ 12 مئی 2020 کی صبح نکلے گا۔
1۔ کیا مذکورہ دونوں اقوال درست ہیں؟
2۔ کیا ان اقوال کے ذریعہ وبائی امراض خصوصاً موجودہ کورونا وائرس کے بالکلیہ ختم ہونے پر استدلال کیا جا سکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔2۔ شارحین حدیث کے راجح قول کے مطابق مذکورہ اقوال کا تعلق پھلوں سے متعلقہ بیماریوں سے ہے، ہر بیماری
سے نہیں۔ البتہ بعض حضرات کی تحقیق میں ان کا تعلق عمومی بیماریوں سے بھی ہے۔ لہذا ان اقوال سے کرونا وائرس کے ختم ہونے پر استدلال یقینی نہیں، ایک احتمال کے درجے میں ہو سکتا ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved