• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سیاہ رنگ اور خضاب کا استعمال

  • فتوی نمبر: 5-324
  • تاریخ: 01 مارچ 2013

استفتاء

کہ جب کوئی انسان (مرد) اس عمر کو پہنچ جائے کہ اس کی داڑھی میں سفیدی آنے لگے تو وہ اس کو چھپانے اور سجانے کے لیے کسی قسم کی کالی مہندی، رنگ یا خضاب وغیرہ استعمال کرتا ہے۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟ اور شرعاً جائز ہے؟ کیا کسی نبی، صحابی ، تابعی، تبع تابعی یا کسی بزرگ ولی سے ایسا کرنا ثابت ہے؟ آج یہ بیماری عام  و خاص میں ہی نہیں بلکہ علماء کرام میں بھی پیدا ہو رہی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بالکل سیاہ خضاب استعمال کرنا جائز نہیں۔ دیگر رنگ اگرچہ وہ گہرے ہوں مثلاً گہرا براؤن یا نیوی بلیو ان کو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ حدیث میں بالکل سیاہ خضاب سے منع کیا گیا ہے دیگر رنگوں سے نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved