استفتاء
بہت سی دعاؤوں کے سلسلے میں ہدایت ہوتی ہے ، کہ صبح وشام اتنی اتنی دفعہ پڑھیں۔ اس مقصد کے لیے وقت کا تعین شرعی طور پر کیا ہے؟ کب سے کب تک صبح اور کب تک شام سمجھی جاتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صبح کا وقت طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک ہے۔ مجبوری ہو تو بعد میں بھی پڑھ سکتے ہیں یعنی ضحوہ کبری تک۔ شام کا وقت مغرب سے عشاء تک ہے۔ اس میں بھی پھر مزید وسعت ہوسکتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved