- فتوی نمبر: 4-375
- تاریخ: 06 فروری 2012
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
چار رکعت سنت مؤکدہ اور چار رکعت سنت غیر مؤکدہ پڑھنے کا افضل طریقہ علیحدہ علیحدہ باحوالہ بیان فرما دیں۔ اگر ان دونوں میں فرق ہے تو اس کی بھی وضاحت کردیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سنت مؤکدہ کے پڑھنے کا ایک ہی طریقہ ہے یعنی یہ کہ ” عبدہ و رسوله” تک تشہد پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے۔ سنت غیر موکدہ کے پڑھنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک سنت مؤکدہ والا، دوسرا یہ کہ قعدہ اولیٰ میں درود شریف اور دعا پڑھنے کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو اور اس کو ثناء اور تعوذ سے شروع کرے۔ غیر مؤکدہ میں یہ دوسرا طریقہ افضل ہے کیونکہ اس میں عمل زیادہ ہے۔
(و …) المتنفل في الجلوس الاأول من السنة (الرباعية المؤكدة على التشهد و لا يأتي في الثانية بدعاء الاستفتاح ) كما في الفتح و هوالأصح كم في شرح المنية لأنها لتأكدها اشبهت الفرائض (بخلاف) الرباعيات ( المندوبة ) فيستفتح و يتعوذ و يصلي على النبي في ابتداء كل شفع فيها وقال في شرح المنية، مسئلة الاستفتاح و نحوه ليست مروية من المتقدمين من الأئمة و إنما هي اختيار بعض المتاخرين. ( طحطاوی علی مراقی الفلاح: 1/ 391 )۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved