• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سنی کاشیعہ کاجنازہ پڑھنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک رافضی العقیدہ شخص مر گیا ہے اور اس کا جنازہ بھی رافضی امام نے پڑھایا ہے اوراس نماز جنازہ کی ادائیگی میں کچھ افراد سنی العقیدہ بھی شریک تھے،جنہوں نے روافض کے ساتھ مل کر نماز جنازہ پڑھی ہے تو اب اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ

1۔ جن افراد سنی العقیدہ نے نماز جنازہ پڑھی ہے ان کا نماز جنازہ میں شریک ہونا درست ہے ؟

2.جن افراد نے نماز جنازہ پڑھی ہے ان کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی ضرورت تو نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔سنی العقیدہ لوگوں کو کسی شیعہ کےجنازے میں شریک ہونا درست نہیں۔

2۔جن سنی العقیدہ لوگوں نےشیعہ کی نماز جنازہ پڑھی ان کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی ضرورت مندرجہ ذیل امور کی تحقیق پر موقوف ہے:

(۱)جس شیعہ کانمازجنازہ پڑھا گیااس کوشیعوں کے کفریہ عقائد کا علم تھا۔(۲)یہ خود بھی کفریہ عقائد کے حامل تھا(۳)جن سنی العقیدہ لوگوں نے اس کانمازکاجنازہ پڑھا ان کو  بھی معلوم تھا کہ اس فوت ہونے والے شیعہ کے عقائد کفریہ تھے۔(۴)اس کےباوجود یہ اسے مسلمان سمجھ کراس جنازہ میں شریک ہوئے ہوں اورشریک ہونے کی کوئی ایسی مجبوری نہ تھی جو شرعا قابل اعتبار ہو۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved