- فتوی نمبر: 13-31
- تاریخ: 05 دسمبر 2018
استفتاء
سوال: پاک قطر فیملی تکافل میں کام کرنا جائز ہے ؟ تکافل کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ کیا تکافل شرعا کروانا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق میں تکافل کا نظام غیر شرعی ہے خواہ وہ پاک قطر فیملی تکافل ہو یا کوئی اور ہو ۔کچھ اہل علم حضرات اس کو جائز کہتے ہیں لیکن یہ حضرات جس بنیاد پر اسے جائز قرار دیتے ہیں ہمارے نزدیک وہ درست نہیں تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ، جدید معاشی مسائل کی اسلامائزیشن جائزہ ، مؤلفہ ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب مدظلہ العالی ۔
نوٹ : اگر مخصوص حالات میں کام کرنے کا پوچھ رہے ہیں اس کے لئے علیحدہ رابطہ کریں ۔ اور اپنے تفصلی حالات بتائیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved