• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

طلاق کے عدد میں شک

  • فتوی نمبر: 1-207
  • تاریخ: 16 اپریل 2007

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام بیچ اس مسئلہ کے کہ**** نےکچھ روز پہلے اپنی بیوی کو نشہ کی حالت میں جس وقت ان کے حواس ان کے قابو سے باہر تھے اپنی بیوی کو طلاق دے بیٹھے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے طلاق کتنی مرتبہ دی؟ تین طلاقیں دی، یا تین سے کم ، یا تین سے زیادہ۔ اور ان کی اہلیہ کو بھی اس بات کا صحیح یقین نہیں ہے کیونکہ ان کی بیوی کی حالت یہ ہے کہ وہ کانوں سے بہت اونچا سنتی ہے اور منہ سے گونگی ہے ان کو نہیں معلوم کتنی طلاقیں دی؟ اب جبکہ**** چھ بچوں کے باپ ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس عورت کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور میرے بعد وہ عورت بے سہارا ہو جائے گی۔

نشہ کی حالت کی وضاحت:**** چالیس سال سے شراب پینے کے عادی ہیں اور حالت یہ ہے کہ جب تک شراب نہ پیے اس وقت تک ان کی طبیعت بے چیز رہتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے شوہر رجوع کرسکتا ہے۔

و لو شك أطلق واحدة أو أكثر بنى على الأقل.(شامی: 4/ 379) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved